the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
وقارآباد ۔6۔ جنوری (اعتماد نیوز) گورنمنٹ ڈائیٹ وقارآباد میں ڈی ایڈ 2013-15ء میں داخلوں کے لئے تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا آج سے آغاز عمل میں آیا۔ پہلے اور دوسرے مرحلہ میں ویب کونسلنگ منعقد کی گئی تھی۔ تیسرے مرحلہ میں ویب کے بجائے راست کونسلنگ منعقد کی جارہی ہے۔ پہلے اور دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں طلبہ کو تیسرے مرحلہ میں سلائیڈنگ کی سہولت نہیں دی گئی۔ جس سے اچھے رینک حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دوردراز کے کالجس میں مجبوراً داخلہ لینا پڑا۔ تیسرے مرحلہ میں قریبی کالجس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تاہم اچھے رینکس کے طلبہ پہلے ہی دوردراز مقامات کے کالجس میں داخلہ لے



چکے ہیں۔ آج جیسے ہی کونسلنگ کا آغاز ہوا پہلے اور دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں حصہ لینے والے طلبہ نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث کونسلنگ ایک گھنٹہ تک روک دی گئی۔ قبل ازیں طلبہ نے ایک ریالی گورنمنٹ ڈائیٹ کالج تا سب کلکٹر آفس نکالی۔ سب کلکٹر امراپالی کو یادداشت پیش کی گئی جس میں اُن کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ٹی جے اے سی سکریٹری پٹیل نے کہا کہ چند کالجس کے منتظمین اپنے مفادات کی خاطر تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں پہلے اور دوسرے مرحلہ کے طلبہ کو سلائیڈنگ کا موقع نہیں دے رہے ہیں۔ خانگی ڈی ایڈ کالجس نشستیں زیادہ قیمتوں میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.